فواد کو ہیرو کس نے بنایا؟

اداکارہ سونم کپور ماضی میں بھی پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریفیں کر چکی ہیں اور انہیں نہ صرف اپنے لیے اسکرین پر سب سے موزوں شخص قرار دے چکی ہیں بلکہ انہیں سپر اسٹار بھی قرار دے چکی ہیں۔

فواد خان نے بولی وڈ فلموں میں سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس فلم میں فواد خان نے ایک شہزادے کا کردار ادا کیا تھا جن سے سونم کپور کو محبت ہوجاتی ہے۔

اگرچہ اس فلم کی مرکزی کہانی ہیروئن کے گرد گھومتی تھی، تاہم فلم میں فواد خان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے چند آفرز کو قبول کرتے ہوئے بولی وڈ میں بھی خود کو منوایا۔

’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور اب فلم کی ریلیز کے 5 سال بعد سونم کپور نے اس فلم اور فواد خان کے حوالے سے اہم انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ’خوبصورت‘ میں ان کے ساتھ کوئی بھی بھارتی اداکار کام کرنے کو تیار نہیں تھا اور انہوں نے سخت مشکلات کے بعد پاکستان سے اداکار فواد خان کو بلا کر اپنا ہیرو بنایا۔

فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سونم کپور نے بولی وڈ میں خواتین کی مرکزی کرداروں یا کہانیوں پر مشتمل فلموں میں درپیش مشکلات اور اقربا پروری پر کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ بولی وڈ میں کوئی بھی اداکار خواتین کی مرکزی کہانی پر مشتمل فلم میں کام کرنے کے لیے آسانی سے تیار نہیں ہوتا۔

سونم کپور نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ صرف کیریئر کے آغاز میں بلکہ اب تک وہ ہر فلم کے لیے اوڈیشن دیتی آ رہی ہیں اور انہیں فلموں میں میرٹ پر کاسٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ اقربا پروری کے تحت فلموں میں کاسٹ کی جاتی ہیں۔

سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے 2007 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تو ہر کسی نے ان پر اقربا پروری کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ ایک اداکار گھرانے میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئی اور انہیں فلم میں کام لینے کے لیے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ کی بیٹی ہونے کے باوجود انہوں نے 2007 میں اپنی پہلی فلم ’سانوریا‘ کے لیے اوڈیشن دیا اور میرٹ پر فلم میں کاسٹ ہوئیں۔

سونم کپور نے بتایا کہ اسی طرح وہ آج تک ہر فلم کے لیے اوڈیشن دیتی آ رہی ہیں اور میرٹ پر فلم میں کاسٹ ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بولی وڈ میں خواتین کی مرکزی کرداروں یا کہانہیوں پر مشتمل فلمیں بنانے میں درپیش مشکلات پر بھی بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے چند ایسی فلمیں بنائیں جن کی مرکزی کہانیاں ہیرو کے بجائے ہیروئن کے گرد گھومتی ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خوبصورت‘ کی کہانی بھی ایسی ہی ہے، جس میں ہیروئن کا کردار یا کہانی ہیرو سے مضبوط تھا اور اسی وجہ سے اس فلکم میں کوئی بھی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

سونم کپور نے دعویٰ کیا کہ بھارتی اداکاروں کے انکار کے بعد انہوں نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو پاکستان سے بلایا اور انہیں اپنا ہیرو بنایا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: