شہزادہ ولیم اور کیٹ اسی سال پاکستان آئیں گے

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ کے ساتھ موسم سرما میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

کنگسٹن پیلس کے مطابق یہ دورہ برطانوی وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

شاہی محل کہنا ہے کہ مزید تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کہتے ہیں کہ شاہی خاندان کے دورےسے یہ ظاہر ہوگا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: