بھارتی پائلٹ سڈنی ایئرپورٹ پر بٹوا چراتے گرفتار

انڈین ایئرلائن کے ریجنل ڈائریکٹر اور سینیئر پائلٹ روہت بھاسن سڈنی ایئرپورٹ میں ڈیوٹی فری شاپ سے بٹوا چراتے ہوئے پکڑے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں 30 برس سے ملازمت کرنے والے سینیئر پائلٹ جو اب ریجنل ڈائریکٹر بھی ہیں نے آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایئرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کے دوران ایک بٹوا چرالیا۔

ایئر انڈیا کے سینیئر پائلٹ روہت بھاسن کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ایئرلائن انتظامیہ نے ملزم کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹر کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔
پائلٹ روہت بھاسن 30 سال سے ایئرانڈیا سے منسلک ہیں اور ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی پائلٹ ہیں اور اسی ایئرلائن میں ملازم ہیں۔ ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے معاملات ناقابل برداشت ہیں جس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: