سندھی بہو کے ڈمپل دل لے گئے

ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو رنویر سنگھ نے یوں تو نومبر 2018 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے رومانس کے چرچے اب تک میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

دونوں نے کم سے کم 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اٹلی میں ’سندھی اور ’کونکنی‘ روایات کے مطابق شادی کی تھی۔

دپیکا پڈوکون کا تعلق ہند آریائی نسل سے ہے، جو کونکنی زبان بولتے ہیں، انہیں کونکنی قوم کے افراد بھی کہا جاتا ہے، اس لیے انہوں نے اپنی شادی اپنے خاندانی روایات کے مطابق کی۔


جب کہ رنویر سنگھ کا تعلق سندھی خاندان سے ہے اور ان کے آباؤ اجداد صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تھا جو تقسیم ہند کے بعد بھارت منتقل ہوئے تھے، اس لیے انہوں نے بھی اپنے خاندانی روایات کے مطابق شادی کی۔

شادی کو کئی ماہ گزرجانے کے باوجود دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر پر رومانوی کمنٹس کرتے رہتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے خاندانوں کی روایات کا بھی خیال کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں، جن پر ان کے مداحوں سمیت ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی کمنٹس کیے اور ان کی جانب سے کیے گئے کمنٹس سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

رنویر سنگھ نے اہلیہ کی سفید لباس کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے جہاں انہیں اچھی ’سندھی بہو‘ قرار دیا، وہیں ان سے شکوہ بھی کیا کہ ان کے ڈمپل دل لے گئے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ کے لباس کی سندھی زبان میں بھی تعریف کی۔

اسی طرح رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کی ایک اور تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی لباس کی تعریف کی اورسندھی میں لکھا کہ ’ ھی پتلون ڈاڈھو سٹھو آھے‘ (یہ پتلون بہت ہی اچھی ہے)‘۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: