پاک نیوزی لینڈ مقابلہ آج

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کی جیت ضروری ہے اور اگر کیوی ٹیم میچ جیت گئی تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی۔
ورلڈکپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں اب تک ورلڈکپ میں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے پاکستان نے 6 اور نیوزی لینڈ نے صرف دو میچز جیتے ہیں۔
قومی ٹیم کے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کھلاڑیوں کو کیچز بھی پکڑنے ہوں گے، رن آؤٹ کے چانسس بھی نہیں چھوڑنے ہوں گے، بولرز کو بھی وکٹیں گرانا ہوں گی۔
بیٹنگ میں کھلاڑیوں کو ذمہ داری سے بیٹنگ کرنا ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو قومی ٹیم کو کیویز کو زیر کرنا ہوگا۔
امکان ہے کہ پاکستان ٹیم اہم میچ میں دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب ایونٹ کی ناقابل شکست نیوزی لینڈ اب تک مظبوط ترین ٹیم ثابت ہوئی ہے، کیوی کپتان ولیم سن187 کی اوسط کے ساتھ 373 رنز بنا چکے ہیں۔
موسم کے حوالے سے بات کی جائے تو برمنگھم کا موسم میچ سے ایک دن قبل کرکٹ کیلئے اچھا نہیں تھا، دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ بدھ کو موسم خوشگوار رہے گا اور بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔

پاکستان کیسے سیمی فائنل میں پہنچے گا؟
1- پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بقیہ تینوں میچز جیتنے ہوں گے ، اگر پاکستان تینوں میچز جیتا تو انگلینڈ کی ایک شکست کا بھی فائدہ پاکستان کو ہوجائے گا۔
2- اگر پاکستان ٹیم تین میچز میں سے دو میچ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے آئندہ دونوں میچز میں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔
3- اس کے علاوہ اگر پاکستان 2 میچز جیتتا ہے، انگلینڈ اپنے دونوں میچز ہار جاتا ہے تو پاکستان کو بنگلادیش کی 2 شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا، اگر بنگلادیش ایک میچ جیت گیا تو سیمی فائنل کی دوڑ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلادیش کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے بعد بنگلادیش اور افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے جبکہ انگلینڈ کے اگلے دو میچز مضبوط حریفوں بھارت اور نیوزی لینڈ سے ہیں۔اسی طرح بنگلادیش کے اگلے میچز بھارت اور پاکستان سے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں ، 2 میں کامیابی ،3میں شکست اور ایک میچ بارش کی نظر ہو نے کی وجہ سے 5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے،کیوی ٹیم نے 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر مو جود ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: