اپوزیشن کو جھٹکا

اپوزیشن اے پی سی کی کامیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں صرف دس گھنٹے رہ گئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ پیپلزپارٹی ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کرپائی۔
پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اے پی سی میں پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا۔ وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔
فرحت اللہ بابر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اے پی سی کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ہوگا۔
اسلام آباد میں بلائی گئی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس کی میزبانی کے فرائض جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سرانجام دیں گے۔
اے پی سی میں مسلم لیگ ن کا وفد پارٹی صدر نوازشریف اور مریم نواز کی قیادت میں شریک ہو گا۔ لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال راجہ ظفر الحق اور چاروں صوبوں کے صدور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی ، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی کے نمائندے بھی اے پی سی میں شریک ہوں گے۔
ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر اسعد محمود نے بی این پی کو کانفرنس میں شرکت پر رضامند کرنے کے لئے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی، اختر مینگل نے کہا کہ ابھی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا، مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
جماعت اسلامی پہلے ہی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرچکی ہے۔ جماعت اسلامی نے الگ سے 30 جون کو کراچی میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بجٹ کے خلاف عوامی مارچ کی کال دے رکھی ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک ، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ، قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن ، میثاق معیشت اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کو پاس نہ کرائے جانے کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: