افریقی ملک زمبابوے میں معاشی حالات اس قدر ناگفتہ بہ ہو چکے ہیں کہ گزشتہ روز ڈاکوﺅں نے اسلحے سے لیس ہو کر بیکری کی ایک گاڑی پر دھاوا بول دیا اور 500ڈبل روٹیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
افریقہ فیڈز کے مطابق یہ واقعہ زمباوے کے دارالحکومت ہرارے میں آج صبح پیش آیا۔لوبل بیکری کی گاڑی کارخانے سے ڈبل روٹیاں سٹور پر پہنچانے آئی تھی۔ گاڑی سٹور سے کچھ فاصلے پر ہی تھی کہ ڈاکوﺅں نے اپنی گاڑی اس کے سامنے لا کر کھڑی کر دی اور اسے روک کر اس میں سے ڈبل روٹیاں نکال کر اپنی گاڑی میں رکھیں اور فرار ہو گئے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ زمبابوے 1994 سے بدترین خشک سالی اور قحط سالی سے گزر رہا ہے جس کے باعث وہاں کے حالات مستقل خراب ہیں۔ 2 سال پہلے بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں جب یہ کہا گیا تھا کہ زمبابوے کے پاس صرف 50 ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔ 2017 اور 2018 میں زمبابوے نے مختلف ممالک کو قیمتی جانور بھی بیچنا شروع کردیے تھے ، اس وقت حکومت نے یہ موقف اپنایا تھا کہ وہ جانوروں کو پالنے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔