پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کی امید برقرار رکھی اور جنوبی افریقہ کو عالمی میلے سے نکال باہر کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو انچاس رنز سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سات وکٹ کے نقصان پر تین سو آٹھ اسکور بنائے۔ پروٹیز پاکستان کے خلاف دو سو انسٹھ رنز ہی بنا سکے۔
حارث سہیل انسٹھ گیندوں پر نواسی رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف دا میچ قرار پائے۔ ون ڈاون بلے باز بابر اعظم انہتر رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اوپنر فخر زمان چوالیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق بھی چوالیس رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ کا تجربہ جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں نہ چل سکا اور پروفیسر بیس رنز بنا کر پویلین چل دیئے۔
عماد وسیم تئیس رنز بنا کر آوٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد ساتویں نمبر پر بھی بیٹنگ کرنے نا آئے۔ فاسٹ باولر وہاب ریاض کو بیٹنگ کرنے کے لیے بھیجا جو چار رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ کپتان آٹھویں نمبر پر آئے اور صرف دو اسکور بنائے۔
لونگی نگیڈی نے تین اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فیلوک وایو اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ تین سو نو اسکور کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر دو سو انسٹھ رنز ہی بنا سکی۔ کپتان فاف ڈوپلیسی تریسٹھ اور ڈی کوک سنتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
فیلوک وایو چھیالیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ وین ڈر ڈیوسن نے چھتیس اور ڈیوڈ میلر نے اکتیس اسکور کیے۔
وہاب ریاض اور شاداب خان نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عامر میگا ایونٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولرز کی فہرست میں مچل اسٹارک اور جوفرا آرچر کے ساتھ سب سے اوپر ہیں۔ تینوں باولرز پندرہ پندرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: