پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی سفارش

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ زیر غور آیا۔ 

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی تاہم قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔

وزیراعظم نے منظوری دے دی تو پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اوگرا نے مئی کیلئے پیٹرول 14 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر کرتے ہوئے معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: