پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ہتھیار دگنے ہوگئے

پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ہتھیار دگنے ہوگئے

بھارت اور پاکستان کے جوہری اسلحہ خانے میں ایک عشرے کے دوران نیوکلیائی بموں کی تعدادڈبل ہو گئی ہے، جبکہ پچھلے چند برسوں میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ نیوکلیائی بم تیار کرلیے  ہیں۔

 سویڈین میں قائم ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن جنوبی ایشیائی خطے میں اس میں اضافہ ہو ا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آج سے دس برس قبل بھارت کے پاس 60 سے 70  جوہری بم موجودتھے، جبکہ پاکستان کے پاس اس وقت تقریباً 60 بم تھے لیکن 2019 میں دونوں ملکوں کے پاس نیوکلیائی بموں کی تعداد ڈبل ہوگئی ہے۔

سوئیڈش انسٹیٹوٹ کے تخفیف اسلحہ پروگرام کے سربراہ شینن کائل نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ چار پانچ ماہ سے سخت کشیدگی پائی جاتی ہے، اور اس سال فروری میں دونوں ملک جنگ کے کنارے پہنچ گئےتھے،ایسے وقت میں جوہری بموں کی تیاری  خطے کی صورتحال کی عکاس ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: