سرفراز اور کوچ نے لارڈز پچ کا معائنہ کیا

سرفراز اور کوچ نے لارڈز پچ کا معائنہ کیا

ورلڈ کپ میں باونس بیک کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے کوششیں شروع کردی ہیں۔دوسری جانب میچ سے دو دن پہلے لارڈز کی پچ پر گھاس موجود ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گھاس کٹنے کے بعد وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوجائے گی۔سرفراز احمد اور مکی آرتھر کافی دیر پچ پر کھڑے ہوکر بات چیت کرتے رہے۔آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کا سفر مشکل ہوگیا ہے۔

پاکستانی ٹیم مزید ہار کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔اتوار کو پاکستانی ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کی جنگ جنوبی افریقا کے خلاف لڑے گا۔جمعہ کو نماز کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم لارڈز پہنچی۔کھلاڑیوں نے پہلے فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا پھر نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کرتے رہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم برمنگھم سے لندن پہنچ گئی ہےاس نے پریکٹس سے گریز کیا۔کھلاڑی ہوٹل میں آرام کرتے رہے۔جنوبی افریقا بھی تاریخ کی بدترین کارکردگی دکھا ئی ہےاسے چھ میں سے پانچ میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

یہ فتح اسے افغانستان کے خلاف حاصل ہوئی ہے۔پاکستان نے پانچ میں سے واحد کامیابی فیورٹ انگلینڈ کے خلاف حاصل کی ہے پاکستان کو تین میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ جنوبی افریقا کے پاس بہت اچھے بولر ہیں لیکن پاکستان کے پاس جو ٹیلنٹ ہے وہ جنوبی افریقا کے پاس نہیں ہے۔اس میچ میں جو ٹیم پریشر ہینڈل کرے گی اور اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔

ابھی تک پاکستان ٹیم نے پریشر کو ہینڈل نہیں کیا ہے۔بھارت کے خلاف ہم دباو کا شکار رہے۔آسٹریلیا کے خلاف ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی۔پاکستان کو آسٹریلیا کو270,280رنز تک محدود کرنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے آسٹریلیا کو بڑا اسکور بنانے کا موقع دیا۔

پاکستان ٹیم کے چانسز موجود ہیں اور دیگر ٹیموں کی خراب کارکردگی سے بھی ہمیں فائدہ ملے گا۔وہاب ریاض نے کہا کہ میری ٹورنامنٹ میں کارکردگی اچھی ہے اگر موقع ملا تو نئی گیند بھی کراسکتا ہوں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: