کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی، رابی پیرزادہ

کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی، رابی پیرزادہ

پاکستان کی معروف فنکارہ رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ مجھے کم عمری میں ہی شہرت حاصل ہوگئی تھی۔ پندرہ برس کی عمر میں ٹی وی ڈراموں اور مختلف کمرشل میں کام کیا تو مجھے پہچان مل گئی تھی۔

رابی پیرزادہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں، جس کا اہتمام فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی نے کیا تھا۔

رابی نے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے برطانیہ جارہی ہیں، جہاں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی،یہ فلم بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی،اس کے ساتھ لندن کے ارینا ویملے میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں آواز کا جادو جگائیں گی۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ فنکارہ نے اس موقع پر بتایا کہ میں بنیادی طور پر سنگر ہوں اور مجھے دنیا بھر میں کنسرٹس میں مدعو کیا جاتا ہے۔ 

رابی پیرزادہ نے سہیل خان کی فلم میں کام کرنے کو اپنی بہت بڑی غلطی قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں بہت کام کیا، آج بھی مقامی ہوٹل میں کنسرٹ میں پرفارم کروں گی۔ مجھے کراچی پریس کلب آکر دلی مسرت ہوئی ہے۔ میں پریس کلب کی انتظامیہ اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تمام احباب کی ہمیشہ مشکور رہوں گی۔

اس موقع پر رابی پیزادہ کوپریس کلب کی جانب سے سندھ کا روایتی تحفہ اور خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اطہر جاوید صوفی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: