امریکا اور ایران میں جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی

امریکا اور ایران میں جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی

ایران کی جانب سے گزشتہ روز امریکی ڈرون گرانے پر امریکا اور ایران میں جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ایران کے خلاف فضائی کارروائی کی منظوری دی، پھر حملے کا حکم واپس لے لیا۔

امریکی اخبار کے مطابق جنگی طیارے اور بحری جہاز اپنی پوزیشنز سنبھال چکے تھے، تاہم رکنے کا حکم آنے کے بعد کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ایران نے کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا۔

کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلئے تیار ہیں۔

امریکا نے ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون ایرانی نہیں بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ڈرون گرانے کے ایرانی اقدام کو بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون مار گرانے پر ردعمل کا اظہا رکیا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: