اگر آپ سوزوکی کی نئی گاڑی آلٹو660 سی سی لینے کے خواہش مند ہیں تو پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں۔
سوزوکی کمپنی نے چند دن پہلے ہی اپنی نئی گاڑی آلٹو 660 سی سی مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے۔ گاڑی لینے کے خواہش مند نے گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کی تو ایک موٹر سائیکل سوار نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس پر گاڑی کی بیک سائیڈ مکمل طور پر پچک گئی۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معمولی ٹکر سے گاڑی کا کیا حال ہوا ہے۔اس لیے نئی گاڑی کی باڈی مکمل طور پر مضبوط نہیں ہے اور معمولی حادثے میں گاڑی کا کباڑہ ہو چکا ہے۔
گاڑی کی تصاویر دیکھ کر لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہ بغیر اے سی اور بغیر ائیر بیگ کے گاڑی 10 لاکھ روپے میں پڑتی ہے اور اس کی باڈی بالکل ہلکی بنائی گئی ہے۔
فیس بک پر ایک صارف ڈاکٹر محمد افان قیصر نے لکھا کہ سوزوکی کی نئی گاڑی دیکھ لیجیےجو دو عشروں سے عوام کولوٹ رہے ہیں