سام سنگ کی 'گیلیکسی نوٹ 10' کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل

‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے نئے موبائل ‘گیلیکسی نوٹ 10’ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری مکمل کرلی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 2018ء کے دوران سام سنگ نوٹ 9 مارکیٹ میں کامیاب رہا اور اب نوٹ 10 کو نیو یارک میں اگست میں ہونے والے ایونٹ میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم سام سنگ کی جانب سے لانچنگ کی باقاعدہ تاریخ کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ سام سنگ نوٹ سیریز پہلی دفعہ 2011 میں پیش کی گئی تھی۔ بڑی موبائل فون سکرین کے اس نئے ٹرینڈ کی طرف یہ پہلا قدم سمجھا جاتا ہے، اس کے بعد موبائل انڈسٹری نے اس نئے ٹرینڈ کو اپنایا۔

پہلی سام سنگ نوٹ سکرین کا سائز 5.3 انچ تھا اور اب نوٹ 9 کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ نوٹ 10 کو مارکیٹ میں اتنی پذیرائی نہ مل سکے جو پہلے کے نوٹ سیریز کو ملی۔

خبر رساں ادارے نے اس کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ  سب سے بڑی وجہ اس کی قیمت ہے اور دوسری وجہ اتنی قیمت کے باوجود موبائل فون کے فیچرز میں نمایاں تبدیلی نہیں ہے، یہ صرف سام سنگ نہیں بلکہ دیگر موبائل بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

دوسری طرف سام سنگ کے اب 5 جی اور فولڈیبل موبائل ہی کسی بڑی تبدیلی کی امید سمجھے جا رہے ہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: