ایتھوپیا کا سندھ کے بچوں کے لیے دوائوں کا عطیہ

عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کی جانب سے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں کے لیے اے آر وی(ARV) ادویات عطیہ کی گئی ہیں جو کہ اس مہینے کے آخر میں محکمہ صحت سندھ کے حکام کو پہنچا دی جائیں گی۔

عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کا کہنا ہے کہ ان ادویات کا انتظام محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

ایتھوپیا کی جانب سے دی گئی دواؤں کی کھیپ اس مہینے کے آخر میں محکمہ صحت سندھ کے حوالے کی جائے گی،ڈبلیو ایچ او نے محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر 50ہزار اسکریننگ کٹس کا آرڈر بھی جاری کر دیا ہے۔

پچاس ہزار ریپڈ ڈائگنوسٹک کٹس جولائی کے وسط میں محکمہ صحت سندھ کےحوالے کر دی جائیگی، ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کا مزید کہنا ہے ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی درخواست پر گلوبل فنڈ سے سی ڈی فور کاؤنٹ مشین بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

یہ مشین ایڈز میں مبتلا بچوں اور بڑوں کے علاج میں معاونت کرتی ہے۔ یہ سی ڈی فور کاؤنٹ مشین جلد ہی تعلقہ اسپتال رتوڈیرو  پہنچا دی جائے گی۔

پاکستان میں میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دو مزید مشن پہنچ گئے گئے ہیں، جن میں سے ایک مشن انفیکشن کنٹرول جبکہ دوسرا مشن بچوں کے علاج کرنے والے ماہرین پر مشتمل ہے۔

پاکستان میں موجود عالمی ادارہ صحت کے حکام، ماہرین، اقوام متحدہ کی تمام ذیلی ایجنسیوں کے اہلکار جمعہ کو  محکمہ صحت کے حکام سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: