سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس

خیبر پختونخوا جانے والے سیاحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت اب سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کا میڈيا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاحوں کو کالام، چترال، اوت کمراٹ کے لیے ہیلی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سروس کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرنے والے ہیں، اس سروس سے سیاحوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

صوبائی وزیر کے مطابق تخت بھائی کے آثار قدیمہ میں بدھ مت سٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مذہبی سیاحت کو ترقی دینے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: