وائرل ویڈیو پر شعیب ملک کا جواب



قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے کہا ہے کہ کرکٹ میں20سال سے ملک کی خدمت کررہاہوں اور دکھ ہےکہ ذاتی زندگی کےمعاملات کی بھی وضاحت دیناپڑتی ہے۔

شیشہ بار کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک  بیان میں شعیب ملک نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو 13 جون کی ہے نہ کہ 15 جون کی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، یہ سب اجازت لے کر میچ سے دو روز پہلے اپنی فیملیز کے ساتھ باہر گئے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شعیب ملک کی کارکردگی پر تنقید کی جارہی ہے،گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں متعدد کھلاڑی اپنی فیملی کے ساتھ شیشہ بار میں موجود تھے ۔



x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: