انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں انور مجید کی بہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کیس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی تو انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو کراچی سے پیش نہیں کیا جاسکا جبکہ بہو مناہل مجید بھی پیش نہیں ہوئیں۔


عدالت نے اومنی گروپ کے سی ای او عبدالغنی مجید کی اہلیہ مناہل مجید کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عبدالغنی مجید کے حوالے سے کراچی ملیر جیل سے رجوع کیا ہے، جیل حکام نے بتایا عبدالغنی مجید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

باقی تمام ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جن میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد ، حسن علی میمن، علی اکبر ابڑو، اطہر نواز درانی, عبدالحلیم, محمد رمضان, ذیشان حسن, صدیق سلیمانی اور ہریش شامل ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اس ریفرنس میں خواجہ عبدالغی مجید ، مناہل مجید،اعجاز احمد میمن سمیت 13 ملزمان نامزد ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: