ٹنڈولکر کا ایک اور رکارڈ کوہلی کےنام

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بناکر سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر سر انجام دیا۔

ویرات کوہلی نے 222 ویں اننگز میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 276 اننگز میں 11 ہزار رنز بنائے تھے اور یہ ریکارڈ 17 سال بعد ٹوٹا ہے۔

ویرات کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں بھارت کی جانب سے 11 ہزار بنانے والے تیسرے اور دنیائے کرکٹ کے 9 ویں بلے باز ہیں۔

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردھنے، انضمام الحق، جیک کیلس اور سارو گنگولی نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: