ڈی جی آئی ایس آئی 8 ماہ بعد تبدیل

پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینیر ان چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گی ا ہے۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر جو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز تھے انہیں اب کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: