صدارتی ریفرنس کی کاپی جسٹس عیسیٰ کو ارسال

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کاپی ارسال کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چودہ دن کی رات کو ریفرنس کی کاپی اور متعلقہ دستاویزات جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رہائش گاہ پر بھیجی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ججز کیخلاف ریفرنس، حکومت مشکل میں

کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو صدارتی ریفرنس پر وضاحت دینے کا موقع فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

قواعد کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اگر یہ سمجھے کہ اس کو کسی بھی فیصلے سے پہلے ریفرنس کا سامنا کرنے والے جج کو سننا چاہیے تو اس کو ریفرنس کی کاپی ا ور متعلقہ دستاویزات بھیجی جاتی ہیں اور جج کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کاز لسٹ سے فارغ

اس سے پہلے سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام شامل نہیں ہے اور انہیں کوئی مقدمہ نہیںں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: