بینک الفلاح نے تحریک انصاف کے سپورٹر کو نوکری سے نکال دیا

سوشل میڈیا پر صحافیوں کو گالیاں دینے والے بینک الفلاح کے ملازم کو سینئر صحافی کی شکایت پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

سینئر صحافی حسن زیدی نے عمران خان کے آدھی رات کو قوم سے خطاب پر تبصرہ کیا تو فضیل تجمل نامی پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

سینئر صحافی حسن زیدی نے عمران خان کے آدھی رات کو قوم سے خطاب پر تبصرہ کیا تو فضیل تجمل نامی پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

صحافی نے اس کے ٹویٹ کا سکرین شارٹ لے کر بینک الفلاح کو ٹیگ کردیا اور اس کے نامناسب رویے کی شکایت کی۔ حسن زیدی نے سوال اٹھایا کہ کیا بینک الفلاح میں ملازمت کیلئے اس لیول تک گرنا پڑتا ہے؟۔

حسن زیدی نے صرف اسی پر بس نہیں کی بلکہ فضیل تجمل کے باقی صحافیوں کو کیے گئے نازیبا کمنٹس کے سکرین شارٹ لے کر بھی پوسٹ کیے ۔

صحافی کی جانب سے شکایت پر بینک الفلاح نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا۔ بینک الفلاح نے ایک وضاحتی بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ فضیل تجمل کی جانب سے اپنایا جانے والا رویہ ان کی ذاتی رائے تھی جس کا بینک کی پالیسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

سینئر صحافی حسن زیدی نے عمران خان کے آدھی رات کو قوم سے خطاب پر تبصرہ کیا تو فضیل تجمل نامی پی ٹی آئی کے کارکن نے ان کے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

فضیل تجمل کو نوکری سے نکالے جانے کے بعد معاملہ ختم نہیں ہوا بلکہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر ایکٹو کارکنان نے بینک الفلاح کے خلاف ٹوئٹر پر مہم شروع کردی۔ پی ٹی آئی کارکن سوشل میڈیا پر ایک شخص کے ریمارکس کو بنیاد بنا کر اسے نوکری سے نکالے جانے پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ’#BoycottBankAlfalah‘ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: