وزیراعظم کی تقریر کس نے رکارڈ کی؟

وزیراعظم عمران خان کی ہنگامہ خیز تقریر نے سوشل میڈیا پر ایک اور ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر نو بج کر پندرہ منٹ پر شیڈیول تھی لیکن ایڈیٹنگ نا ہونے کی وجہ سے اس کو ساڑھے دس بجے تک ملتوی کیا گیا لیکن تقریر نئے وقت پر بھی آن ایئر نا کی جا سکی۔

گیارہ بج کر پچاس منٹ پر تقریر شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی آڈیو بند ہونے کی وجہ سے روکنا پڑی۔

بارہ بجے سے کچھ منٹ پہلے تقریر دوبارہ نشر کی گئی تو کئی اہم فقرے غائب تھے، اس دوران مزید دو مرتبہ آڈیو اور ویڈیو کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی تقریر پی ٹی وی کی بجائے پرائیویٹ کمپنی کو ریکارڈ کراتے ہیں جو اس کو ڈی ایس ایل آر کیمرے پر ریکارڈ کرتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیراعظم بچت کرنے کے بجائے عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کرتے ہیں حالانکہ پی ٹی وی تقاریر مفت رکارڈ کرسکتا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: