وزیراعظم کا قوم سے خطاب کس نے سنسر کرایا؟



 

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی تو وہاں اپوزیشن کی طرف سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جو وزیراعظم عمران خان پر نالاں گزری تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے خطاب کی خبر سرکاری ٹی وی نے دی اور بتایا وہ قوم سے سوا نو بجے رات کو خطاب کریں گے۔ سوا نو بجے خطاب نشر نہ ہوسکا۔ جس پر سیاسی اور صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ خطاب اب ساڑھے دس بجے نشر کیا جائے گا۔ جب خطاب ساڑھے دس بجے بھی نشر نہ ہو سکا تو ایک بار پھر وزیراعظم آفس رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا خطاب اپنے رات گیارہ بج کر 50 منٹ پر نشر ہوگا۔

آخر کر 11 بج کر 50 منٹ ہوئے تو خطاب سرکاری ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا۔ خطاب بمشکل تین منٹ ہی چلا تھا کہ سرکاری ٹی وی سے آڈیو غائب ہو گئی مگر ویڈیو چلتی رہی۔ کچھ ہی دیر بعد خطاب رک گیا اور سرکاری ٹی وی خطاب سے نکل گیا۔

کچھ دیر بعد سرکاری ٹی وی نے دوبارہ خطاب چلانا شروع کردیا اورمگر خطاب کے اختتام سے چند منٹ پہلے پھر خطاب کی آڈیو بند کر دی گئی۔ اس طرح خطاب کو تین حصوں میں چلایا گیا۔

وزیراعظم کے قوم سے اس طرح کے سنسر خطاب پر سوشل میڈیاپر بحث شروع ہو گئی کہ آخر خطاب کو سنسر کرنے کی کیا وجہ بنی؟

صحافی عدیل راجا نے اپنے ٹویٹ سے لوگوں کو آگاہ کیا کہ سرکاری ٹی وی میں کام کرنے والوں نے بتایا کہ ہم نے یہ پیغام ریکارڈ نہیں کیا اس لیے ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ آخر سب کچھ کیسے ہوا؟

عدیل راجا نے ایک اور ٹویٹ بھی کی جس میں کہا گیا کہ خطاب کے دوران جو کچھ ہوا اس کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں کہ آخر خطاب کیوں لیٹ ہوا اورایڈٹنگ میں کیوں مسائل تھے۔



x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: