چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر قوم سے خطاب کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں منظور کرا پائیں گے، عمران خان کو خوف ہے کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو ان کی حکومت گر جائے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ دھونس اور دباؤ نہیں چلے گا، کوئی باضمیر ٹیکس میں اضافے کو ووٹ نہیں دے گا، کوئی باضمیر مہنگائی اور بیروزگاری کو ووٹ نہیں دے گا، بجٹ معاشی خودکشی ہے ہم منظور نہیں ہونے دیں گے۔