وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگلا نمبر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے، وہ جلد گرفتار ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کیس میں ہم بہت سی چیزیں پریس کے سامنے لائیں گے۔
گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں زرداری ہائوس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔
آج ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز کو نیب ٹیم نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا۔