بجٹ: 75 ہزار تنخواہ پر 1250 روپے انکم ٹیکس لگے گا

کس کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی جیب ہلکی کر دی گئی۔ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔

دنیا نیوز کے مطابق 75 ہزار روپے تنخواہ پر 1250 روپے انکم ٹیکس دینا ہونگے۔ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ اڑھائی ہزار روپے ٹیکس لگے گا۔ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ پرماہانہ 7 ہزار 500 روپے حکومت کاٹے گی۔

نئے بجٹ کے مطابق 2 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 15 ہزار روپے انکم ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ 3 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 32 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس عائد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق 4 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 52 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس حکومت کو ادا کرنا پڑے گا۔ 5 لاکھ روپے تنخواہ پر ماہانہ 74 ہزار 583 روپے انکم ٹیکس وفاق کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس میں اضافہ سے حکومت کی سالانہ 80 ارب روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔ 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: