الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے بانی ایم کیوایم کےگھرپرچھاپامارا اور الطاف حسین کو گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

شمالی لندن میں چھاپے میں 15پولیس افسران نے حصہ لیا۔ الطاف حسین کے گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری   نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے، انہیں حکومت پاکستان کی درخواست پر گرفتار کیا گیا، الزام ثابت ہونے پر الطاف حسین کو چھ ماہ سے تین سال قید ہو سکتی ہے۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کی اسکاٹ لینڈ یارڈ نےتصدیق کر دی ہے۔۔

http://news.met.police.uk/news/man-arrested-in-connection-with-speeches-372241

متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات کے حوالے سے برطانوی پولیس کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

پولیس ٹیم نے ایم کیو ایم کے بانی کی نفرت انگیر تقریرسے متعلق عینی شاہد، گواہان کا انٹرویو کیے تھے ۔

گواہوں میں چھ افراد شامل ہے، جن کا تعلق سندھ پولیس سے تھے، برطانونی پولیس وزارت داخلہ کی درخواست پر پاکستان آئی تھی۔

اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) نے گواہوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی سندھ کو خط لکھا تھا۔

برطانوی پولیس نے ایم کیوایم بانی کے خلاف کاٹے جانے والی ایف ائی آر اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی حاصل کی تھیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: