ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں حیرت انگیز تبدیلی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں 11 میچز مکمل ہوچکے، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برسٹل میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ منسوخ

میچ منسوخ ہونے سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ساتویں اور سری لنکا 8ویں پوزیشن پر براجمان تھا۔

پاکستان نسبتاً اپنے سے کمزور ٹیم کے خلاف میچ میں کامیابی سے محروم رہا، اگر میچ ہوتا تو گرین شرٹس کامیابی کی صورت میں ایک دم چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلیتی۔

میچ ڈرا ہونے سے پاکستان کو ایک درجہ کم پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑ رہا ہے،اب درجہ بندی میں اس کی پوزیشن 4 ہےجبکہ اچھے رن ریٹ کے باعث سری لنکا 3 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا ایونٹ میں 3،3 میچز پورے کرنے والی تیسری ٹیم بن چکی ہیں،اس سے قبل جنوبی افریقا 3میچ کھیل چکا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 میں ایک میچ میں کامیابی، ایک میں شکست حاصل کی جبکہ آج کا میچ ڈرا ہوا یوں دونوں ٹیموں کے 3،3 میچز کے بعد 3،3 پوائنٹس ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق نیوزی لینڈ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ4  پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اتنے ہی میچز جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا صرف رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ورلڈ کپ 2019ء کی ا ب تک کی پوائنٹس ٹیبل کے مطابق سری لنکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز پانچویں جبکہ میزبان اور ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ چھٹے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

ایک میچ کھیل کر کامیاب رہنے والی ٹیم بھارت ساتویں جبکہ ٹیم بنگلادیش آٹھویں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔

ورلڈ کپ میں جیت کا کھاتا نہ کھولنے والی ٹیم جنوبی افریقا نویں اور ٹیم افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: