لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بدھ تک اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 748 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ کے صوبائی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 611 ہے جن کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔ رتوڈیرو اور مضافاتی علاقے میں اب تک 26 ہزار 107 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 748 کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریض بچوں کی زیادہ تر عمریں 2 سے 5 برس کے درمیان ہے۔ واضح رہے کہ علاقے میں سب سے پہلے ایچ آئی وی کا مریض 25 اپریل کو سامنے آیا تھا اور 28 اپریل سے اسکریننگ کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔ 8 مئی کو اس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا اور اضافی ہیلتھ ورکرز تعینات کئے گئے۔ ٹیسٹ کا مرحلہ ابھی بھی جاری ہے۔ اس سے قبل پاکستان بھر میں صرف 1200 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اینٹی ریٹرو وائرل ٹریٹمنٹ جاری تھا۔ لاڑکانہ میں 16 مئی کو مقامی انتظامیہ نے نیا اینٹی ریٹرووائرل ٹریٹمنٹ کلینک قائم کیا جہاں بچوں کا علاج شروع کیا گیا۔

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 748 تک جاپہنچی

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بدھ تک اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 748 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 611 ہے جن کی عمریں 15 برس سے کم ہیں۔ رتوڈیرو اور مضافاتی علاقے میں اب تک 26 ہزار 107 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 748 کا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریض بچوں کی زیادہ تر عمریں 2 سے 5 برس کے درمیان ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں سب سے پہلے ایچ آئی وی کا مریض 25 اپریل کو سامنے آیا تھا اور 28 اپریل سے اسکریننگ کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔ 8 مئی کو اس کا دائرہ کار وسیع کیا گیا اور اضافی ہیلتھ ورکرز تعینات کئے گئے۔ ٹیسٹ کا مرحلہ ابھی بھی جاری ہے۔

اس سے قبل پاکستان بھر میں صرف 1200 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اینٹی ریٹرو وائرل ٹریٹمنٹ  جاری تھا۔ لاڑکانہ میں 16 مئی کو مقامی انتظامیہ نے نیا اینٹی ریٹرووائرل ٹریٹمنٹ کلینک قائم کیا جہاں بچوں کا علاج شروع کیا گیا۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: