اب آپ کو کم جگہ کے باعث اپنے فرنیچر کے سائز کو چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کا حل ایسا فرنیچر ہے جو خود کو جگہ کے مطابق ڈھال لے گا اور اس سے بیک وقت کئی کام بھی لئے جاسکیں گے۔ فرنیچر بنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹک فرنیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو کم جگہوں پر خودکار طریقے سے اپنی اشکال تبدیل کرسکتے ہیں۔ ’روگنن فرنیچر سسٹم‘ امریکی کمپنی اوری لیونگ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فرنیچر سے کسی بھی رہائشی جگہ پر 8 اسکوائر میٹر کی اضافی گنجائش پیدا کی جاسکے گی۔ اس فرنیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بٹن کو چھونے سے یہ رات میں بستر میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ دن میں اس کو صوفہ، وارڈ روب یا کمپیوٹر ٹیبل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جگہ کی بچت کیلئے اس کو بیک وقت کپ بورڈ، شیلف اور ڈیسک کے طور پر بھی کام میں لایا جا سکے گا۔ آئیکیا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے قابل رہائش جگہیں سُکڑ رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگ شہروں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں اور اندازے کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراد ہر ہفتے شہروں میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔ آئیکیا روبوٹک فرنیچر کو اسی سال گنجان آباد ممالک مثلاً جاپان اور ہانگ کانگ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال میں آئیکیا کے یہ روبوٹک فرنیچر جدید شہری زندگی کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے ہیں، جو شہروں میں کم جگہوں کے مسئلے کا آسان حل بھی ثابت ہوں گے۔

کم جگہ میں خود کو ڈھالنے والا روبوٹک فرنیچر

 اب آپ کو کم جگہ کے باعث اپنے فرنیچر کے سائز کو چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کا حل ایسا فرنیچر ہے جو خود کو جگہ کے مطابق ڈھال لے گا اور اس سے بیک وقت کئی کام بھی لئے جاسکیں گے۔

فرنیچر بنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹک فرنیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو کم جگہوں پر خودکار طریقے سے اپنی اشکال تبدیل کرسکتے ہیں۔

’روگنن فرنیچر سسٹم‘ امریکی کمپنی اوری لیونگ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فرنیچر سے کسی بھی رہائشی جگہ پر 8 اسکوائر میٹر کی اضافی گنجائش پیدا کی جاسکے گی۔

 اب آپ کو کم جگہ کے باعث اپنے فرنیچر کے سائز کو چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کا حل ایسا فرنیچر ہے جو خود کو جگہ کے مطابق ڈھال لے گا اور اس سے بیک وقت کئی کام بھی لئے جاسکیں گے۔  فرنیچر بنانے والی معروف سویڈش کمپنی آئیکیا جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹک فرنیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو کم جگہوں پر خودکار طریقے سے اپنی اشکال تبدیل کرسکتے ہیں۔  ’روگنن فرنیچر سسٹم‘ امریکی کمپنی اوری لیونگ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ اس فرنیچر سے کسی بھی رہائشی جگہ پر 8 اسکوائر میٹر کی اضافی گنجائش پیدا کی جاسکے گی۔    اس فرنیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بٹن کو چھونے سے یہ رات میں بستر میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ دن میں اس کو صوفہ، وارڈ روب یا کمپیوٹر ٹیبل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جگہ کی بچت کیلئے اس کو بیک وقت کپ بورڈ، شیلف اور ڈیسک کے طور پر بھی کام میں لایا جا سکے گا۔  آئیکیا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے قابل رہائش جگہیں سُکڑ رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگ شہروں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں اور اندازے کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراد ہر ہفتے شہروں میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔  آئیکیا روبوٹک فرنیچر کو اسی سال گنجان آباد ممالک مثلاً جاپان اور ہانگ کانگ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔  اس صورتحال میں آئیکیا کے یہ روبوٹک فرنیچر جدید شہری زندگی کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے ہیں، جو شہروں میں کم جگہوں کے مسئلے کا آسان حل بھی ثابت ہوں گے۔

اس فرنیچر کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بٹن کو چھونے سے یہ رات میں بستر میں تبدیل ہوجاتا ہے جبکہ دن میں اس کو صوفہ، وارڈ روب یا کمپیوٹر ٹیبل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جگہ کی بچت کیلئے اس کو بیک وقت کپ بورڈ، شیلف اور ڈیسک کے طور پر بھی کام میں لایا جا سکے گا۔

آئیکیا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس سے قابل رہائش جگہیں سُکڑ رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگ شہروں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں اور اندازے کے مطابق تقریباً 15 لاکھ افراد ہر ہفتے شہروں میں سکونت اختیار کر رہے ہیں۔

آئیکیا روبوٹک فرنیچر کو اسی سال گنجان آباد ممالک مثلاً جاپان اور ہانگ کانگ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس صورتحال میں آئیکیا کے یہ روبوٹک فرنیچر جدید شہری زندگی کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کئے گئے ہیں، جو شہروں میں کم جگہوں کے مسئلے کا آسان حل بھی ثابت ہوں گے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: