امریکا کی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے فوربز میگزین کی امیر ترین سیلف میڈ (اپنے بل بوتے پر دولت کمانے والی) خواتین کی فہرست میں شامل سب سے پہلی اتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کر دی۔ فوربز کی جاری فہرست کے مطابق 23 بار ٹینس گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والی سیرینا ولیمز 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے اثاثے رکھتی ہیں۔ فوربز کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار کی دولت کا بڑا حصہ ان کی اپنی صلاحیتوں، دماغ اور نام کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ سیرینا ولیمز نے گزشتہ 5 سالوں میں 34 نئی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاری سے متعلق سیرینا ولیمز نے فوربز کو بتایا کہ میں کاروبار کی بنیاد رکھنا چاہتی ہوں، اس کاروبار کیلئے میں برینڈ بننا چاہتی ہوں اور نہ ایک برینڈ کا چہرا۔ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپریل میں ایک انسٹا گرام پوسٹ میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کاروباری فرم کا آغاز مختلف صنعتوں میں موجود تخلیق کاروں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے کر رہی ہیں۔ ان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ 2014ء سے ہی یہ فرم 30 کمپنیز میں سرمایہ کاری کرتی چلی آرہی ہے۔ فوربز کے مطابق سرینا ولیمز کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا 60 فیصد خواتین یا سیاہ فام افراد کی کمپنیز میں لگایا گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کاروبار پر توجہ دینے کیلئے کیا وہ ٹینس کھیلنا چھوڑ دیں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے کھیل کے میدان سے باہر جانے کی ابھی کوئی جلدی نہیں، میں ایک برانڈ تخلیق کرنا چاہتی ہوں جو میرے کیریئر کی طرح طویل ہو، یہ فینسی نہیں ہے لیکن یہ میرے کیریئر کی طرح پائیدار ہو گا۔

سرینا ولیمز سیلف میڈ امیر ترین ایتھلیٹ بن گئیں

امریکا کی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے فوربز میگزین کی امیر ترین سیلف میڈ (اپنے بل بوتے پر دولت کمانے والی) خواتین کی فہرست میں شامل سب سے پہلی اتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کر دی۔

فوربز کی جاری فہرست کے مطابق 23 بار ٹینس گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والی سیرینا ولیمز 22 کروڑ 40 لاکھ  ڈالرز کے اثاثے رکھتی ہیں۔

فوربز کے مطابق امریکی ٹینس اسٹار کی دولت کا بڑا حصہ ان کی اپنی صلاحیتوں، دماغ اور نام کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ سیرینا ولیمز نے گزشتہ 5 سالوں میں 34 نئی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے۔

سرمایہ کاری سے متعلق سیرینا ولیمز نے فوربز کو بتایا کہ میں کاروبار کی بنیاد رکھنا چاہتی ہوں، اس کاروبار کیلئے میں برینڈ بننا چاہتی ہوں اور نہ ایک برینڈ کا چہرا۔

ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپریل میں ایک انسٹا گرام پوسٹ میں اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کاروباری فرم کا آغاز مختلف صنعتوں میں موجود تخلیق کاروں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے کر رہی ہیں۔

ان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ 2014ء سے ہی یہ فرم 30 کمپنیز میں سرمایہ کاری کرتی چلی آرہی ہے۔ فوربز کے مطابق سرینا ولیمز کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا 60 فیصد خواتین یا سیاہ فام افراد کی کمپنیز میں لگایا گیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کاروبار پر توجہ دینے کیلئے کیا وہ ٹینس کھیلنا چھوڑ دیں گی؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے کھیل کے میدان سے باہر جانے کی ابھی کوئی جلدی نہیں، میں ایک برانڈ تخلیق کرنا چاہتی ہوں جو میرے کیریئر کی طرح طویل ہو، یہ فینسی نہیں ہے لیکن یہ میرے کیریئر کی طرح پائیدار ہو گا۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: