شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 افسران سمیت 4 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 افسران سمیت 4 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 افسر اور ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوگہ مچہ خیل (خڑ کمر) میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افسران سمیت 4 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شامل ہیں جبکہ واقعے میں سپاہی عارف، اسلم، امجد اور شوکت شدید زخمی ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3 افسر اور ایک سپاہی شہید ہوگیا جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوگہ مچہ خیل (خڑ کمر) میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افسران سمیت 4 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔  ترجمان پاک فوج کے مطابق  شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شامل ہیں جبکہ واقعے میں سپاہی عارف، اسلم، امجد اور شوکت شدید زخمی ہوئے۔  شمالی وزیرستان میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے جاری ہے۔    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ، میجر معیز مقصود کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ لکی مروت اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔  پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں مختلف واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوچکے ہیں، خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح حملے کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ، میجر معیز مقصود کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ لکی مروت اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید کا تعلق چکوال سے ہے۔

پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں مختلف واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہوچکے ہیں، خڑ کمر میں فوجی چیک پوسٹ پر مسلح حملے کے بعد سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: