اس عام سبزی کا جوس امراض قلب سے بچانے میں مددگار

عام سبزی کا جوس امراض قلب سے بچانے میں مددگار

ٹماٹر ایسی سبزی (یا پھل) ہے جس کا استعمال پاکستان کے ہر گھر میں ہوتا ہے اور کوئی بھی پکوان اس کے بغیر ادھورا محسوس ہوتا ہے۔

یہ کھانوں کو رنگت اور ذائقہ ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ متعدد غذائی اجزا سے بھرپور بھی ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کا جوس آپ کو کس خطرناک مرض سے بچاسکتا ہے؟

جی ہاں ٹماٹر کا جوس پینے کی عادت منہ کا ذائقہ بدلنے کے ساتھ امراض قلب سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی جریدے جرنل آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ بغیر نمک کے ٹماٹر کے جوس پینے کی عادت دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ امراض قلب کا خطرہ کم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کا جوس بالغ افراد میں بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جاپان کی ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 500 رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ ٹماٹر کے جوس کا استعمال بلڈپریشر کی سطح کم کرتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کا لیول بھی کم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس جوس کا اثر مردوں اور خواتین دونوں کو ہوتا ہے اور تمام عمر کے افراد اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کے جوس میں فائبر اور ایک مرکب نیاسن موجود ہوتا ہے جو نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کا جوس اینٹی آکسائیڈنٹ بیٹا کیروٹین اور لائیکوپین بھی ہوتا ہے جو خون کی شریانوں کے مسائل سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔


x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: