ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15رنز سے ہرادیا

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15رنز سے ہرادیا

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو  ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں 15رنز سے شکست دیکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔اس طرح کیویز نے اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت لیے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹیں کھو کر 273رنز تک محدود رہی۔آسٹریلیا کے نتھان کولٹرنائل کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے جیت کر آسٹریلیا کوبیٹنگ کی دعوت دی، جس پر آسٹریلوی ٹیم  49اوورز میں288رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم ویسٹ انڈیز کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور اسکی پہلی ہی وکٹ صرف  7 رنز کے مجموعے پر گرگئی ،اورایوین لیویس 1 رنز بناکر پیٹ کمنز کی بال پر آئوٹ ہوئے ,جبکہ 31 رنز پردوسری وکٹ کرس گیل کی گری جو صرف 21 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔یہ ویسٹ انڈین ٹیم کا بڑا نقصان ثابت ہوا کیونکہ کرس گیل انکی بڑی امید تھی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

کالی آندھی کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی نکولس پوران تھے جو 40 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جبکہ 149 کے اسکور پرچوتھے بیٹسمین شمرون ہیٹمائر 21 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے ۔

تاہم اس موقع پر شائی ہوپ  ایک اینڈ سنبھال کر کھڑے رہے اور انھوں نے 68کی اچھی اننگ کھیلی، کپتان جیسن ہولڈر نے 51کی دلیرانہ اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، جس کے بعد دیگر بیٹسمین زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے رہے۔

ان میں آندرے رسل 15، کارلوس بریٹ ویتھ 16، ایشلے نرس 19 اور شیلڈن کوٹریل 1رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ آخری بیٹسمین اوشین تھامس کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئےاور انھوں نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں،پیٹ کمنز نے دو جبکہ آدم زمپا نے ایک وکٹ لی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: