سوڈان میں مظاہرے جاری، فورسز اور مظاہرین کی جھڑپ سے ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

سوڈان میں مظاہرے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

خرطوم: سوڈان کے اپوزیشن گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ دارالحکومت خرطوم میں جمہوریت کے حامی مظاہرین پر کریک ڈاؤن سے 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلح افراد دارالحکومت کی سڑکوں پر موجود ہیں اور عام افراد پر حملے کررہے ہیں۔

خرطوم میں حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ٹرانزشنل ملٹری کونسل (ٹی ایم سی) نے غیر مسلح افراد پر براہِ راست فائرنگ کی جب کہ فورسز کو اس کارروائی کے نتیجے میں عالمی سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جرمنی نے اقوام متحدہ میں سوڈان میں ہونے والی مزاحمت رکوانے کا مطالبہ کرنے کی کوشش کی جسے چین نے روس کی مدد سے ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر عمر البشیر کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے سے پانچ روز قبل 6 اپریل سے مظاہرین آرمی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہیں جب کہ مظاہرین کی قیادت ٹرانزشنل ملٹری کونسل سے ڈیل کررہی ہے جس میں تین سالہ تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: