جھیل سیف الملوک 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھل گئی

جھیل سیف الملوک 5 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھل گئی

سطح سمندر سے ساڑھے 10 ہزار فٹ بلند ایشیاء کی سب سے خوبصورت جھیل سیف الملوک کے راستے کو 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چیئرمین سیٹھ مطیع اللہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ سردی کے موسم میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل روڈ بند ہو جاتا ہے اورہر سال لاکھوں سیاح صرف جھیل سیف الملوک دیکھنے کے لئے ناران آتے ہیں۔

مطیع اللہ کے مطابق انہوں نے سرکاری اداروں کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت جھیل کے راستے سے تمام رکاوٹیں دور کرکے عید سے قبل ہی جھیل کو سیاحوں کے لئے کھول دیا ہے تاکہ عیدپر ناران آنیوالے سیاحوں کی خوشی دوبالا ہو جائے۔

جھیل سیف الملوک وادی کاغان میں 10578 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور ہر سال ہزاروں لوگ ناران سے جیپ یا پیدل اس تک پہنچتے ہیں ۔ 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: