دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے سے مالی خسارہ کم ہوگا، مشیر خزانہ

دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے سے مالی خسارہ کم ہوگا

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردارادا کرنا ہے۔

گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ملک کی معاشی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور اس مد میں بچ جانے والی رقم خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

 ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال دوہزار انیس بیس کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کوسراہتا ہوں۔ پاک فوج کے اس اقدام سے مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی ترقی اور قومی اہداف کےحصول میں تمام اداروں نے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی پاک فوج کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس  سے مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ٹوئیٹ کے بعد ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کے اس اقدام کی تعریف کی تھی۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: