محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں بارش اور سخت گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بروز جمعرات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا،کراچی سمیت لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی خشک اور گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔