فواد چودھری اور اینکر سمیع ابراہیم لڑ پڑے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی۔ 

 انہوں نے اپنے ٹویٹس میں سمیع ابراہیم کے بارے میں کہا کہا کہ اس کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات کتے کی طرح میرے پاؤں چاٹتا، بیوی بچے امریکہ میں پڑے ہوئے ہیں یہاں بھونکنے کی نوکری ہے۔

 سمیع ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”عید کے بعد انڈیا اور امریکہ کی حمایت سے سازش ہو گی جس میں تحریک انصاف کے اپنے لوگ بھیشامل ہیں۔

مقصد عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا اور فوج

کے بارے عوامی اعتماد کو مسخ کرنا ہے، فواد چودھری کا رابطہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔

اس کے جواب میں فواد چودھری نے مزید ٹوئٹس میں کہا کہ پونی اور ربڑ بینڈ لگا کے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر intellectual بننے کی ایکٹنگ نہ کرو بیٹا، ابھی سلمان کی مہربانی ہے جس نے ARY سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی، انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب سے سوشل میڈیا آیا ہے ہر کتے کو بھونکنے کی آزادی ہے اب کاٹنے کی بھی ہے۔ 

فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کا امریکی ویزا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتا رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہاہے، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

One comment

  1. Pingback: Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: