2009 میں ایک سینئر بلے باز نے یونس خان کے خلاف بغاوت کی: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ 2009 میں ایک سینئر بلے باز نے یونس خان کے خلاف بغاوت کی۔

شاہد آفریدی نے اپنی سوانح عمری ’گیم چینجر‘ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے ایک سینئر بلے باز نے 2009 میں یونس خان کے خلاف بغاوت کی، چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا تھا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی باغی کرکٹر کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا، ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

آفریدی نے کہا کہ 2009 میں جو کچھ ہوا غلط ہوا، یونس کے خلاف بغاوت کرنے والے کے ساتھ جو ہوا وہ جیسی کرنی ویسی بھرنی تھا۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر کپتان خود کو عمران خان سمجھنا شروع کر دیتا ہے، ہر کھلاڑی الگ ہے، کوئی عمران خان نہیں بن سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: