کے پی حکومت کا آج عید کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی محمود خان نے کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام ہوچکا ہے اور وہاں سے بھی کافی شہادتیں مل چکی ہیں لہٰذا صوبے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج عید منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور میں مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی نے آج بروز منگل عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے جب کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج طلب کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ پیر کو تین بجکر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، پیر کو چاند نہیں دیکھا جاسکتا کیوں کہ سورج کےغروب اور چاند کا ایک وقت ہے لیکن کراچی اور گوادر کے ساحلی پٹی میں منگل کو چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

وفاقی وزیر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کہنے کے باوجود بھی صوبائی حکومت نے آج عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: