سعودی عرب میں عیدالفطر

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عیدالفطر آج ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق عید الفطر منگل 4 جون کو ہوگی۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں شوال کے چاند سے متعلق متضاد شہادتیں موصول ہوئیں تھیں، حوطہ سدیر کے فلکیاتی مرکز سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملی تاہم تمیر کے فلکیاتی مرکز سے چاند نظر آنے کی شہادتیں ملی ہیں جس کے بعد سعودیی سپریم کورٹ نے حتمی اعلان کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی تاکید کی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر کا اعلان

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ابوظہبی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر آج بروز منگل ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کا اعلان اس وقت کیا گیا جب مساجد میں نماز تروایح ادا کی جارہی تھی۔

برطانیہ کی مرکزی مسجد کا بھی منگل کو عید منانے کا اعلان

برطانوی شہر لندن کی مرکزی مسجد نے بھی منگل 4 جون عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے تاہم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بدھ 5 جون کو پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منائے گی۔

کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: