پاک انگلینڈ میچ کے دلچسپ اعداد و شمار

مسلسل 11 ون ڈے انٹر نیشنل ہارنے والی پاکستانی ٹیم کو بالاخر پہلی جیت مل گئی۔

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان نے ہاٹ فیورٹ اور عالمی نمبر ایک انگلینڈ کو14رنز اپ سیٹ کردیا۔ ہوم سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دی تھی لیکن پاکستان نے حیران کن کارکردگی دکھاکر ماہرین کو غلظ ثابت کردکھایا

349رنز بنانے اور نئی تاریخ رقم کرنے کا انگلینڈ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ڈینجر مین جوز بٹلر نے ورلڈ کپ میں پہلی سنچری اسکور کی جبکہ بابر اعظم نے جوئے روٹ کا سلپ میں کیچ ڈراپ کرکے انہیں پندرہویں سنچری بنانے کا موقع دیا۔

دوسنچریوں کے باوجود میزبان ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلی فتح سے نہیں روک سکی۔ پاکستانی ٹیم پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسی گراؤنڈ پر105رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔

پاکستانی شاہینوں نے شکست سے سبق سیکھا اور ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف 8وکٹ پر348رنز داغ دیئے۔محمد حفیظ نے میچ میں62گیندوں پر84 رنز بنائے۔ایک وکٹ لی اور ایک کیچ لیا۔حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے آپ پر اعتماد تھا۔پہلے میچ کے بعد سب کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری ۔ہمیں ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں اسی طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں آخری لمحات میں جگہ بنانے والے وہاب ریاض نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا، انہوں نے 82رنز دے کر تین وکٹ لیے اور دو کیچ تھامے۔

ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کے خلاف 8وکٹ پر348رنز بنائے، ورلڈ کپ کی تاریخ میں کوئی ٹیم328رنز بناکر میچ نہیں ہاری۔ انگلینڈ ایک میچ میں327رنز بناکر ورلڈ کپ کا میچ ہارچکی ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان نے ون ڈے میں اتنا بڑا اسکوربغیر کسی سنچری کے بنایا۔اس سے قبل2008میں کراچی میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 347رنز بغیر کسی سنچری کے بنائے تھے۔

ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے اسپنرز کے ساتھ بولنگ شروع کی۔سرفراز احمد نے پہلا اوور شاداب کو دیا تھا۔

انگلش اوپنر جیسن رائے اور جونی بیئراسٹو ون ڈے میں کبھی لیگ اسپنر کے ہاتھوں آوٹ نہیں ہوئے تھے ۔ورلڈ کپ میں پہلے عمر ان طاہر نے جونی بیئراسٹو کو اور آج کے میچ میں شاداب نے جیسن رائے کو آوٹ کیا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: