53 برس میں اس سے بہتر سالگرہ کا تحفہ نہیں ملا، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں پاکستان ٹیم کی شاندار جیت کو اپنی سالگرہ کا بہترین تحفہ قرار دیا ہے ۔

ناٹنگھم میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ 53 برس کے ہوگئے اور انہیں اس سے بہتر سالگرہ کا تحفہ نہیں ملا ۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی اس جیت کی تلاش تھی اوریقینی طور پر ٹیم کو اس کامیابی سے اعتماد حاصل ہوگا ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم بہترین کامبی نیشن کے ساتھ کھیلی ، پہلے وہ عماد وسیم کو بٹھانے کے حق میں نہیں تھے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ عماد ، حفیظ اور ملک سے زیادہ مختلف نہیں ۔ ملک اور حفیط سےبیٹگ کا بھی اچھا آپشن مل جاتا ہے ۔


ان کا کہنا تھا کہ حفیظ انگلینڈ کیخلاف کھل کر کھیلنے میں اس لئے کامیاب ہوئے کیوں کہ ان کو اندازہ تھا کہ ان کے بعد پیچھے بیٹنگ پڑی ہے ۔

انہوں نے اگلے میچز میں اسی کامبی نیشن کو میدان میں اتارنے کی حمایت بھی کردی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ جیت کے باوجود بھی بعض خامیاں ہیں جس کو دور کرنا ضروری ہے، عام طور پر جیت غلطیوں کو چھپا دیتی ہے لیکن اگر اس سے سبق سیکھیں تو بہتر ہوگا ۔

قومی ٹیم کی غلطیوں پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فیلڈنگ کا معیار بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر نوجوان پلیئرز کو بہتر فیلڈر ہونا پڑے گا۔

ایک سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کبھی عرش پر اور کبھی فرش پر آجانا معمول ہے اور یہی پاکستان ٹیم کی خوبصورتی ہے ، اسی وجہ سے پاکستان ٹیم کو دنیا میں پسند بھی کیا جاتا ہے ۔

لیکن ایسا کیوں ہے یہ وسیم اکرم خود بھی نہیں سمجھ سکے تو کوئی اور کیسے سمجھ سکتا ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: