عید کا چاند کب نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی اور یہ 4 جون کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں اگلے 5 سال کیلئے عید کی تاریخوں کااعلان کیا اوراپنا قمری کلینڈر لے کر میدان میں آگئے، جبکہ چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ بھی لانچ کردی۔

فواد چوہدری نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب دکھے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 4 جون بمطابق 29 رمضان المبارک 1440 ھ کو کراچی میں ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: