کیا کوہلی بولنگ کرنے والے ہیں؟

اپنے بلے سے کئی باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باؤلر بھی رہ چکے ہیں مگر کمر کی درد کی وجہ سے اب باؤلنگ نہیں کر سکتے ۔

30سالہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں عمر کے لحاظ سے سب سے چھوٹے کپتان ہیں جو 50 اوورز کے ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوہلی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ آخری مرتبہ اُنہوں نے2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بال کرائی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً میچ جیت چکے تھے، میں نے کپتان ایم ایس دھونی سے پوچھا کہ میں گیند کر کروا سکتا ہوں؟

انہوں نے بتایا کہ میں بس گیند کروانے کے لیے اپنی بازؤں کو بل دے رہا تھا تو باؤنڈری کے پاس کھڑے جیسپریت بمراہ نے چلاتے ہوئے کہا کہ ’’ اس وقت مذاق نہیں، یہ انٹر نیشنل میچ ہے۔‘‘

ویرات نے بتایا کہ ٹیم میں کسی کو بھی مجھ پر اعتماد نہیں تھا کہ میں باؤلنگ کر سکتا ہوں، مگر میں نے باؤلنگ کی ۔اس کے بعد میری کمر میں شدید درد کے باعث میں نے باؤلنگ چھوڑ دی اور پھر کبھی نہیں کروائی۔

بھارتی کپتان نے مزید بتایا کہ وہ انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز انڈریسن کا باؤلنگ ایکشن کو فالو کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اگرمیری ٹیم میری باؤلنگ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی تو میری انٹر نیشنل وکٹیں 8 سےبھی زیادہ ہو سکتی تھیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: