کپتان چپل بنانے والے چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ، کاریگر گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف نے پشاور میں کپتان چپل بنانے والے چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار سانپ کی کھال سے بنی چپل برآمد کرتے ہوئے ایک کاریگر کو گرفتار کیا ہے۔

گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے مشہور زمانہ کپتان چپل بنانے والے نور الدین چاچا اس مرتبہ ان کے لیے سانپ کی کھال سے خاص چپل تیار کر رہے ہیں جو کہ انہیں عید پر تحفہ کے طور پر دی جائے گی۔

نور الدین چاچا نے بتایا تھا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نعمان نے امریکا سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے۔

اس رپورٹ کے بعد خیبر پختونخوا کا محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور اس نے اتوار کو چچا نورالدین کی دکان پر چھاپہ مار کر سانپ کی کھال سے بنی چپل برآمد برآمد کرلی جبکہ دکان سے ایک کاریگر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کی کھال کا استعمال وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سانپ کی کھال کے کاروبار، سپلائی اور استعمال کیلئے لائسنس کا حصول لازمی ہے۔ اگر لائسنس کے بغیر اس کے کاروبار میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ 2 سال قید اور 44 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ کم از کم سزا ایک ہفتہ قید، 5 ہزار جرمانہ اور کھال کی مالیت ادا کرنا ہوگی۔ کھال کی مالیت اگر مجرم ادا نہ کرسکے تو مزید ایک ہفتہ قید کی سزا ہوگی۔

حکام نے برآمد شدہ چپلوں کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دیا ہے جہاں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا یہ واقعہ سانپ کی کھال سے بنی ہے یا نہیں۔ لیبارٹری کی رپورٹ میں تصدیق کے بعد چچا نورالدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: