وزیر اعظم کا زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں تعیناتی پر ایکشن

وزيراعظم عمران خان نے وزیر مملکت زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں تعیناتی پر  ایکشن لیتے ہوئے زرتاج گل کو نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ زرتاج گل نے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کوخط لکھا تھا، اس طرح کا اقدام پی ٹی آئی کے اصولوں کے خلاف ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقرباپروری کی مخالفت کی ہے۔

وزیرمملکت زرتاج گل کی لاہورکالج برائے خواتین میں اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا مقررکیا گیا تھا۔

شبنم گل کوان کی بہن وزیر موسمیات زرتاج گل کی سفارش پر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا۔ 

شبنم گل کی تعیناتی پر زرتاج گل کا کہنا تھا کہ نیکٹا میں تعیناتی کسی خصوصی برتاؤ کا نتیجہ نہیں ، اگر کسی وزیر کی فیملی میں کوئی قابل ہے تو کیا اُس کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: